مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی کے اعزاز میں جدہ میں محفل شعرو سخن کا اہتمام

جدہ:‌کبابش آرٹس کونسل جدہ کی جانب سے پاکستان کے مشہور و معروف مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی کے اعزاز میں ایک محفل شعر و سخن اور سحری کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک جاوید حسین اعوان نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی سید سلمان گیلانی تھے.

مشاعرہ کی نظامت کے فرائض صدر کبابش آرٹس کونسل جدہ معروف شاعر آفتاب ترابی نے ادا کئے ،تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری شبیر نے حاصل کی جبکہ ھدیہ نعت سلیم احمد نے پیش کیا ۔

سید سلمان گیلانی نے حجاز مقدس کے حوالے سے منظوم کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی اس کے بعد اپنے مزاحیہ کلام سے سامعین کے چہروں کو مسکراہٹ اور قہقہوں ضیا سے منور کیا ، مہمان شاعر کو ملک عادل خورشید سلطان نے تحائف پیش کئے ۔

آخر پر صدر نے اپنے صدارتی خطبہ میں کبابش آرٹس کونسل کا تعارف پیش کرتے ھوئے کہا کہ 24 برس قبل پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور کبابش ریسٹورنٹ کے مالک ملک خورشید سلطان مرحوم نے رکھی ۔ اور آج ان کی نیابت کرتے ھوئے ان کے ہونہار فرزند ملک علی خورشید سلطان ادب و ثقافت کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں ہیں.

پروگرام میں سیاسی وسماجی کاروباری صحافی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شاعر کو دل کھول کر داد پیش کی ، آخر پر کبابش آرٹس کونسل کے چیئرمین ملک علی خورشید سلطان نے حاضرین کو پرتکلف سحری پیش کی اور آخر پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے چیئرمین کبابش آرٹس کونسل ملک علی خورشید سلطان نے کہا کہ یہ شعر و ادب کا کارواں اسی طرح رواں دواں رھے گا ان شاء اللہ اور ہم ادب اور اردو زبان کی ترویج و ترقی کیلئے اسی طرح محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button