دینہ پولیس کی بڑی کارروائیاں، 2 اشتہاری مجرمان اور چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

دینہ پولیس کی بڑی کارروائیاں، 2 اشتہاری مجرمان اور چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ٹیم نے سال 2024 سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصہ سے روپوش تھے، جنہیں جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

اسی دوران ایک اور کارروائی میں تھانہ دینہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی 10 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور تمام ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button