سوہاوہ چکوال روڈ پر مسافر وین الٹ گئی، خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

سوہاوہ چکوال روڈ پر ایک مسافر ہائی ایس وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے قریب ڈھوک امب کے مقام پر پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈھوک امب سے پنڈ دادنخان جانے والی مسافر وین کا اسٹیئرنگ جام ہوگیا، جس کی وجہ سے وین الٹ گئی۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سوہاوہ منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 36 سالہ سلمیٰ بی بی زوجہ یاسین، 70 سالہ گل زریں زوجہ محمد صادق، 22 سالہ کومل زوجہ سکندر، 50 سالہ زمیراں زوجہ ممریز، 28 سالہ رجب علی ولد محمد حنیف، اور 22 سالہ ثناء زوجہ رجب علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button