ضلع جہلم کے تھانوں میں کھڑی سینکڑوں موٹر سائیکلیں ناکارہ ہو گئیں

جہلم: ضلع جہلم کے تمام تھانوں میں تفتیشی افسران کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث سینکڑوں موٹر سائیکلیں مالکان تک نہ پہنچ سکیں، جس کے نتیجے میں یہ قیمتی گاڑیاں ناکارہ ہوکر سکریپ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف تھانوں میں چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان سے برآمد ہونے والی اور زیر دفعہ 550 طویل عرصے سے بند کی گئی موٹر سائیکلیں بے یار و مددگار کھڑی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے قیمتی پرزے غائب کیے جا چکے ہیں، جبکہ کئی موٹر سائیکلوں کے انجن اور دیگر اہم حصے بھی نکال لیے گئے ہیں۔

تھانوں کی دیواروں کے ساتھ کھڑی ان موٹر سائیکلوں کا ڈھیر نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ شہریوں کے لیے بھی شدید پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ متاثرہ موٹر سائیکل مالکان اپنی گاڑیاں واپس لینے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں، تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور موٹر سائیکلوں کو اصل مالکان تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button