جہلم میں 2 کاروں اور موٹرسائیکل میں تصادم، 4 سالہ بچہ اور میاں بیوی شدید زخمی

جہلم میں دو کاروں اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 4 سالہ بچہ اور میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ راٹھیاں کے مقام پر دو کاروں اور ایک موٹرسائیکل کے مابین تصادم سے 4 سالہ محمد سالار ولد محمد وقاص، 32 سالہ آسیہ زوجہ محمد وقاص اور 37 سالہ محمد وقاص ولد محمد مشتاق شدید زخمی ہو گئے۔

تینوں زخمیوں کا تعلق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ ریحانہ منڈا (قلعہ دوہتاس) سے ہے۔ ریسکیو 1122 نے تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button