بجلی چوری کے خلاف مسلسل کام کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مسلسل کام کی ضرورت ہے تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بات بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں نے اس حوالے سے اقدامات، بجلی چوروں کے خلاف ایکشن بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے بجلی چوری کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔



