سوہاوہ میں متعدد چوری کی وارداتیں کرنے والے چور گینگ کے 2 کارندے گرفتار، مال مسروقہ برآمد

سوہاوہ پولیس نے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے نقب زن گینگ کے ملزمان ساجد اور جگر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ گھریلو سامان ، پانی کی موٹریں اور نقدی بر آمد کر لیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور گینگ کے ملزمان سے چوری کے پانچ مقدمات ٹریس جبکہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا جن سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button