پنڈدادنخان میں لڑکے کو حبس بے جا میں رکھنے اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر لڑکے کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور جنسی زیادتی کی کوشش میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لڑکے کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بچوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button