دینہ پولیس کی بڑی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک اور اہم کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع قاسم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 12 بور پمپ ایکشن بندوق بمعہ ایمونیشن برآمد کی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔



