جہلم میں سی سی ڈی سے ڈکیت گینگ میں مبینہ مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

جہلم میں سی سی ڈی اور ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان فرار ہو گئے۔
ترجمان سی سی ڈی جہلم کے مطابق جہلم کے تھانہ چوٹالہ کی حدود میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم اور ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی کی ٹیم سرچ آپریشن کے لیے علاقے میں موجود تھی کہ اچانک چار مسلح ملزمان نے ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کانسٹیبل سعید کو بھی گولی لگی، تاہم بلٹ پروف جیکٹ پہننے کے باعث وہ محفوظ رہے۔
@jhelumupdates جہلم میں ایک اور بڑا مقابلہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #jhelum #latestupdates #ccd #punjabpolice #jhelumpolice #newsupdate #tiktoknews ♬ original sound – Jhelum Updates
سی سی ڈی ٹیم نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کو جاری رکھا اور دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محسن رضا ولد اشتیاق احمد ساکن وگھ روڈ جلالپور شریف تحصیل پنڈدادنخان اور نزاکت حیات عرف راجہ منا ولد لیاقت محمود ساکن کنگر تحصیل و ضلع جہلم کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کے دوران ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی شناخت ہمایوں فرحت اقبال ولد محمد اقبال ساکن کوتل کنڈ جہلم (حال مقیم رشید آباد جہلم) اور اعزاز مصدق عرف چمی ولد مصدق حسین ساکن قصاب محلہ سرائے عالمگیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ڈکیتی وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزمان پولیس کو ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔



