دینہ کے شہریوں کو مضر صحت دودھ کی سپلائی کی کوشش ناکام، سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ تلف

جہلم/دینہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیم نے نے علی الصبح جی ٹی روڈ پر ایک بڑی کارروائی کے دوران 700 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جی ٹی روڈ پر ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ یہ دودھ ہیڈ قادرآباد سے دینہ سپلائی کیا جا رہا تھا جس میں فیٹ کی مقدار انتہائی کم تھی۔
فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی نے شہریوں کو اس ناقص دودھ سے بچا لیا۔ دودھ بردار گاڑی کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری دودھ فراہم کیا جا سکے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر فوری طور پر رابطہ کریں۔
@jhelumupdatespk دینہ کے شہریوں کو مضر صحت دودھ کی سپلائی کی کوشش ناکام، سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ تلف #foru #pageforyou #Jhelum #Dina #JhelumUpdates #Milk #Food #Punjab #PakistanNews #Pakistan #News ♬ original sound – Jhelum Updates



