فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: مرکزی سنی علماء کونسل جہلم کے قانونی و انتظامی معاون سید خلیل حسین کاظمی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری خدمات اور قومی دفاع میں کردار کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
سید خلیل حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع، قومی سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب جنگی حکمت عملی کے نتیجے میں دشمن کو ایسا دندان شکن جواب دیا گیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج اور ان کی قیادت پر فخر ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر جیسے سپاہی ملک و ملت کا سرمایہ ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر بنے گا۔



