ضلع جہلم میں سینکڑوں فرزندانِ اسلام مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے

جہلم: رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی جہلم شہر سمیت ضلع بھر کی مختلف مساجد میں سینکڑوں فرزندانِ اسلام اعتکاف بیٹھ گئے۔ اس سلسلے میں مساجد کی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

جمعۃ المبارک کے روز بعد نمازِ عصر مساجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والے افراد نے مساجد کے مخصوص احاطوں میں بیٹھنا شروع کیا۔ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف مساجد کی انتظامیہ نے جمع کر لیے ہیں جبکہ ان کے لیے سحری اور افطاری کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے، جس میں ان کے گھر والے اور مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

جہلم شہر کی تاریخی مسجد افغانان، جامع مسجد بابا کرم شاہ، جامع مسجد دربار سلمان پارس، جامع مسجد فیضانِ مدینہ سمیت ضلع بھر کی مختلف مساجد میں اجتماعی اعتکاف کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ روحانی عبادت شوال کا چاند نظر آنے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button