یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ضلع بھر میں 1157 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی

جہلم: سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کے تحت ریسکیو 1122 جہلم نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر کی تمام حساس امام بارگاہوں، بڑی مجالس اور جلوسوں کو مکمل ایمرجنسی کور فراہم کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے بتایا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ضلع بھر میں 1157 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ چار افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کور میں جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 18 ایمبولینسز، 19 موٹر بائیکس اور 5 فائر وہیکلز تعینات کی گئیں، جبکہ تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر طلب کیا گیا تھا۔

انجینئر سعید احمد نے مزید بتایا کہ محرم کے دوران ضلع کی چاروں تحصیلوں کی امام بارگاہوں بشمول امام بارگاہ جعفریہ، امامیہ، قلعہ روہتاس، شیخوپورہ، چک عبدالخالق، سرخ ڈھن سوہاوہ، پنڈدادنخان، کھیوڑہ اور دیگر مقامات پر ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کیے گئے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امداد دی جا سکے۔

مزید برآں ریسکیو 1122 کے ساتھ پرائیویٹ اور مختلف رفاہی اداروں کی 20 ایمبولینسز بھی خدمات انجام دیتی رہیں، جن میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی، عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ، البلال ایمبولینس سروس، میاں محمد بخش ٹرسٹ، معظم شہید ہاسپٹل اور دیگر شامل تھے۔

ریسکیو 1122 کی ان سرگرمیوں نے محرم الحرام کے موقع پر عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس پر انتظامیہ اور عوام نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button