رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی اپ گریڈیشن، سی او ہیلتھ میاں مظہر حیات سمیت دیگر افسران کا آر ایچ سی کا دورہ

دینہ: رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی اپ گریڈیشن کے لیے سی او ہیلتھ میاں مظہر حیات سمیت دیگر افسران کا دورہ، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس خٹک ، ایکس ای این بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ملک فہد ، کوآرڈینیٹر ایم این اے راجہ نکاش سعید، راجہ علی کوآرڈینیٹر پی پی 24، راجہ لیاقت علی اور بلال اظہر کیانی کی ٹیم اور دیگر ہمراہ تھے، تحصیل ہیڈ کواٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم این اے بلال اظہر کیانی کی ہدایت پر سی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس خٹک ،ایکس ای این بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ملک فہد ، راجہ نکاش سعید آرڈینیٹر ایم این اے 60، راجہ علی کوآرڈینیٹر پی پی 24، مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ لیاقت علی ، ڈاکٹر جواد سلیمان اور ٹیم بلال اظہر کیانی بھی ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران تحصیل ہیڈ کواٹر بنانے کے لیے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔



