جہلم میں سردی کی شدت بڑھتے ہی جگہ جگہ خشک میوہ جات اور گرم کپڑوں کے سٹالز لگ گئے

جہلم شہر اور گردو نواح میں سردی کی شدت بڑھتے ہی جگہ جگہ خشک میوہ جات اور گرم کپڑوں کی ریڑھیاں اورسٹالز لگ گئے۔ خشک میوہ والی ریڑھیوں اورلنڈے کے کپڑوں کےسٹالز پر خریداروں کارش ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر اور سڑکوں کے دونوں اطراف جی ٹی روڈ ماڈل بازار، اقبال لائبریری روڈپر لنڈا بازار جبکہ ریلوے روڈ، تحصیل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں خشک میوہ کی جگہ جگہ ریڑھیاں سجی ہوئی ہیں اور جگہ جگہ لنڈا بازار لگ گئے ہیں۔

خریداری کرنے آنے والوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی بڑھنے سے لنڈا بازار میں بھی قیمتیں بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔ دوکانداروں کا کہنا تھا کہ ہمیں مہنگا مال مل رہا ہے سستا کسی صورت فروخت نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button