جہلم میں ٹرائلز منعقدکرنے پر لاہور قلندرزکا شکر گزار ہوں ، وزیرمملکت بلال اظہر کیانی

جہلم: وزیرمملکت بلال اظہر کیا نی نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کا شکر گزار ہوں کہ میری درخواست پر جہلم میں کرکٹ ٹرائلز منعقد کیے جہاں ضلع کے ہزاروں کرکٹرز نے حصہ لیااوراس دوران لاہور قلندرز کے ماہر کوچز نے ینگ ٹیلنٹ کو پرکھا۔

مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ان کا کہنا تھا کہ ان ٹرائلز کو ممکن بنانے پر لاہور قلندرز کے مالکان عاطف رانا اور ثمین رانا کو داد دیتا ہوں، اس موقع پر امریکہ کی نگران سفیر نیتالی بیکر کو اپنے شہر آنے پر خوش آمدید کہتاہوں۔ ٹرائلز کے دوران حارث رؤف نے آکر مقامی کرکٹر ز کا جوش و ولولہ بڑھا یا اور ینگ کرکٹرز اس وجہ سے بھی حارث رؤف سے متاثر ہوتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے لاہور قلندرز کا حصہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ عاطف رانا نے وعدہ کیا ہے کہ ہر سال جہلم میں باقاعدگی سے ٹرائلز کیے جائیں گے اور لاہورقلندرزملتان میں ہائی پرفارمنس کرکٹ سینٹر بھی قائم کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button