جہلم کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے مین بازار، شاندار چوک اور تحصیل روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ ڈی سی جہلم کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صباء سحر نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے مختلف دوکانوں پر جا کر تجاوزات کے خلاف مہم پر تاجروں سے گفتگو کی اور کہاکہ تجاوزات کے خاتمے سے کاروبار میں بہتری اور شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔ ریڑھیوں کو ایک مخصوص جگہ الاٹ کریں گے اور جگہ جگہ ریڑھی لگا کر ٹریفک اور شہر کا نظام خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button