محکمہ شہری دفاع جہلم کو کروڑوں روپے مالیتی جدید بم پروف آلات فراہم کر دیے گئے

جہلم: ضلع جہلم کے شہریوں کے لیے خوشخبری، پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب بارک اللہ خان کی جانب سے محکمہ شہری دفاع جہلم کو کروڑوں روپے مالیتی جدید بم پروف آلات فراہم کر دیے گئے۔
محرم الحرام میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سرچنگ کے دوران بم پروف آلات کی فراہمی سے کسی بھی ممکنہ صورتحال نمٹنے کیلئے مدت ملے گی۔
بم کو ناکارہ کرنی والی مشین، بم ڈسپوزل سوٹ، نان میگنٹ ٹول کٹس، مائین ڈیٹکٹر اور دیگر آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں، بم پروف آلات کنٹرول سیدہ رملہ علی کے احکامات پر محکمہ شہری دفاع کے آفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ آرائیں کے حوالے کر دیے گئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد اور سول ڈیفنس عملہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر نے جدید آلات کو چیک کیا، جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے دفتر سول ڈیفنس جہلم کو گاڑی اور جدید آلات فراہم کر دیے، حکومت پنجاب کے اقدامات کی وجہ شہریوں کا تحفظ اب یقینی بنایا جائے گا۔



