دارارقم سکول ڈومیلی میں سالانہ تقریب، نمایاں طلبہ میں انعامات اور تین بچوں کی دستار بندی

سوہاوہ: دارارقم سکول ڈومیلی میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر ایک پروقار اور رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور ہدیہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مری ملک ضمیر حسین تھے، جنہوں نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر والدین اور علاقائی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے ننھے منے طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلوز اور اسٹیج پرفارمنس پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بھرپور داد دی۔ کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

تقریب کا سب سے جذباتی اور بابرکت لمحہ وہ تھا جب قرآنِ پاک حفظ کرنے والے تین خوش نصیب طلبہ کی دستارِ بندی کی گئی، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر دارارقم سکول عرفان شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز جلد متوقع ہے، لہٰذا کتابوں کی خریداری اور بچوں کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی سفر مزید کامیابیوں سے ہمکنار ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button