منگلا پولیس کی کارروائی، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار

دینہ: منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے پنجاب ساؤنڈ ایکٹ 2015 (سیکشن 06) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کا ناجائز استعمال کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ضلع بھر میں قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔



