اے پی ایس پشاور کے معصوم شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پرنسپل ایف جی کالج منگلا کینٹ

دینہ/ منگلا: ایف جی کالج منگلا کینٹ میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کالج سٹاف اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرنسپل ایف جی کالج منگلا کینٹ پروفیسر شاہد رضا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس پشاور کے معصوم شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہم ہر حال میں علم کی شمع جلاتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی سرحدوں کا دفاع کرنے والے فوجی افسران اور جوان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں اور ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ پاکستان کو عظیم تر محفوظ تر بننے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔
تقریب کے اختتام پر شہدائے اے پی ایس پشاور کے ایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔



