خوراک کا تحفظ مستقبل کی قحط سالی اور صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: خوراک کا تحفظ مستقبل کی قحط سالی اور صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے، اس حوالے سے آگاہی وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کا مقصد یہی ہے کہ اپنی خوراک کو محفوظ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت ساری بیماریوں پیدا ہوتی ہیں جن سے لوگوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز پر پابندی بھی اسی کا حصہ ہے ورلڈ فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کھانا گھر کا کھائیں، اپنی صحت کے لیے باہر کے کھانے سے پرہیز کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی احمد نواز نے فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی کا مطلب فوڈ کو سیف کریں دنیا میں فوڈ سیفٹی نہ ہونے کی وجہ مرنے والوں کی شرح 6 ملین ہے، آج کے سیمینار کا مقصد اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

سیمینار سے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر شاہد اور دیگر نے خطاب کیا اور شرکاء کو خوراک کے تحفظ بارے آگاہی دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button