جہلم میں جنگلی پرندوں کی خرید و فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

جہلم: محکمہ وائلڈ لائف کے ضلعی ذمہ داران کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے جنگلی پرندوں کی خرید و فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔

جہلم شہر میں جگہ جگہ پرندے فروخت کرنے والوں کو کھلی چھٹی مل گئی، لائسنس کے تحت قواعد وضوابط کی پاسداری بھی نہیں کی جاتی جبکہ بیشتر افرادبغیر لائسنس کےکام کر رہے ہیں۔

پرندے فروخت کرنے والے جنگلی پرندوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ سخت موسموں میں بے گھر ہونے والے قیدی پرندےجہاں خود اذیت میں مبتلا ہوتے ہیں وہیں گھونسلوں میں موجود ان کے بچے بھوکے پیاسے مر جاتے ہیں۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button