سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کیلئے اچھی خبر

بینظیر تعلیمی وظائف کی رقم بڑھا دی گئی،سکول پڑھنے والے بچوں کے وظائف کی رقم جنوری 2025 سے جاری کی جائیگی، منصوبہ سے ساٹھ لاکھ سےزائد طلباوطالبات مستفید ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق وظائف کی رقم نرسری تا بارھویں کلاس تک سکول پڑھنے والے بچوں کی والدہ کو ملے گی،والدین کو وظائف کے حصول کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری کی گئی۔

پرائمری لیول میں25 سو گرلز اور بوائز کو دوہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا،سیکنڈری لیول میں 35 سو گرلز اوربوائز کو تین ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

ہائر سیکنڈری لیول میں 4 ہزار گرلزاور بوائز کو35 سو روپے وظیفہ دیا جائے گا،پرائمری لیول مکمل کرنے پر تین ہزار روپے کا اضافی وظیفہ بھی دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button