ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان کا شہر کا دورہ، سٹاف کی ڈیوٹی چیک کی

جہلم: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے شہر کا دورہ کیا، انہوں نے تمام سٹاف کو چیک اور بریف کیا۔

انہوں نے شہر کی مختلف شاہراؤں کے دورے کے دوران نو پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور تمام افسران و ملازمین کو ڈیوٹی بارے افسران بالا کے احکامات کے مطابق ہدایات جاری کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ، سائیڈ ویو شیشے، رش، ڈرائیونگ، لین لائن کی خلاف ورزی اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام الناس کو سہولیات فراہم کریں۔ ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، تمام افسران و ملازمین الرٹ رہیں۔ دوران ڈیوٹی کوئی بھی موبائل استعمال نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button