اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا چھاپہ، ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال کو بھاری جرمانہ

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا چھاپہ، ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال کو بھاری جرمانہ عائد کر کے وارننگ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے دریالہ جالپ میں کارروائی کرتے ہوئے ہاشمی میرج ہال پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر پچاس ہزار جرمانہ عائد کرتے ہوئے مالکان میرج ہال کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے کہاکہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے نمٹیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button