جہلم: تاجروں کا تجاوزات کے خاتمے اور "ستھرا پنجاب” ویژن کی حمایت میں تاجروں کا تعاون کا اعلان

جہلم شہر کے 22 بازاروں کے تاجروں نے تجاوزات کے خاتمے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب” ویژن کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

تاجروں کے وفود نے سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مرکزی انجمن تاجران، چوہدری محمد عارف سے جی ٹی ایس چوک میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر تاجروں نے مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تاجر تنظیموں کے وفد نے تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ‘ستھرا پنجاب’ کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ضلع جہلم کی تمام تاجر تنظیمیں مرکزی انجمن تاجران کی قیادت میں متحد ہیں، اور جو بھی فیصلہ ہوگا وہ تاجروں کے مفاد میں ہوگا۔”

انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف شہریوں کے لیے خریداری کا ماحول بہتر ہوگا بلکہ بازاروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button