دینہ میں فائرنگ کا واقعہ، دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد زخمی

دینہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے محلہ آزاد شاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹھیکریاں کے رہائشی رانا محمد بلال، محمد عمر اور راہگیر محمد ارسلان کو شدید زخمی کر دیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
دینہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔



