پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی امتحانات کا آغاز ،بے ضابطگی اور لا پرواہی کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی امتحانات کا آغاز ہوگیا ،ایل ایل بی پارٹ ٹو انگریزی کے گزشتہ روز ہونے والے امتحان میں بے ضابطگی اور لا پرواہی کا انکشاف ہوا ہے .

ذرائع کے مطابق ایل ایل بی پارٹ ٹو کے طلبہ سے موجودہ سیلبس کی بجائے سابقہ سیلبیس کا پرچہ لے لیا گیا۔

طلبہ نے انگریزی کے پرچے میں پنجاب یونورسٹی کی انتظامیہ کی بے ضابطگی اور لاپرواہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی سال بھر کی انتھک محنت کو اپنی لاپرواہی کی بھینٹ نہ چڑھائے ، طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل ایل بی پارٹ انگلش کا امتحان دینے والے طلبہ کو ریلیف دیا جاۓ۔

اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات پنجاب یونیورسٹی رؤف نواز اس حوالے سے اپنا مؤقف دیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button