جہلم میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے، جن کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button