جہلم: سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، صارفین اذیت میں مبتلا

جہلم: محکمہ سوئی گیس بھی ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل پیرا صبح، دوپہر اور شام سوئی گیس کی دستیابی، سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

صارفین بھجے چولہوں کو دیکھ کر دل جلانے لگے۔ گیس کی عدم دستیابی کے باعث صارفین مہنگی لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ صارفین کہتے ہیں کہ گھنٹوں گیس کی لوڈ شیڈ نگ روزانہ کا معمول بن گیا۔ گیس نہ ہونے کے باعث گھریلوخواتین کوامور خانہ داری کی انجام دہی میں شدیدمشکلات درپیش ہیں۔

صارفین کو گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مہنگا کھانا بازاروں سے خریدنا پڑتا ہے جس سے گھریلو بجٹ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی متاثر کرکے رکھادیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کے متبادل سوختہ لکڑیاں خرید نے کی سکت نہیں، حکومت سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرے تاکہ صارفین دو وقت کی روٹی آسانی سے تیار کرکے بچوں کو مہیا کرسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button