جہلم پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



