پنڈدادنخان میں درینہ رنجش پر جھگڑا، ڈنڈے اور سوٹوں کے وار سے ایک شخص قتل

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں درینہ رنجش پر ملزمان نے ڈنڈے اور سوٹوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ چک علی میں درینہ رنجش پر ملزمان نے ڈنڈے اور سوٹوں کے وار کر کے محمد اصغر نامی شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے محمد اصغر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

محمد اصغر نامی شخص کو زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن کو زخموں کی تاب نہ لاتے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button