منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایک اور منشیات فروش کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایک اور منشیات فروش کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ نمبر 594/24 بجرم CNSA 9(2)6 تھانہ سٹی کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزا سنا دی۔
مجرم جبران علی اشرف نے سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 7 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا جبکہ مقدمہ کی مؤثر پیروی بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رکھا جائے گا۔



