جہلم میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس کی اہم ترین کارروائی کے دوران عوامی مقام پر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے عوامی مقام پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ تھانہ سٹی پولیس کو ایمرجنسی 15 پر اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو قابو میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



