سوہاوہ پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اسد کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 35 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم فراز احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو عدد پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی۔ اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے دونوں کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ ضلع جہلم کو پرامن اور جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔”

ڈی پی او نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے پولیس ٹیمیں ہمہ وقت متحرک ہیں اور ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button