جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 شراب سپلائرز ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پانچ شراب سپلائرز ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کروائی کرتے ہوئےشراب سپلائرز ملزمان خرم شہزاد، علی شاہ، آصف، احسن اور روی شہزاد کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان سے مجموعی طور پر 50 لیٹر شراب برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



