دبئی میں واٹس ایپ پر نوکری کا جھانسہ دینے کے واقعات میں اضافہ

دبئی میں نوکری کا جھانسہ دینے والے چار افراد کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں واٹس ایپ پر پارٹ ٹائم جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے 4 ملزمان کو دبئی پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ ملزمان نوکری کی پیشکش کے لیے شہریوں سے رقم وصول کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے گروپ نے واٹس ایپ پر ایک خاتون کو نوکری کا جعلی اشتہار بھیجا۔ ملزمان نے خاتون سے نوکری کے لیے رقم مانگی اور کہا کہ اسے دوگنا کردیں گے، تاہم ملزمان نے رقم واپس نہ لوٹائی۔

دبئی عدالت کی جانب سے ملزمان کو جعلی نوکری کا جھانسہ اور دھوکہ دہی کے جرم میں انہیں قید کی سزا سنائی، جس کے بعد انہیں ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

دبئی حکام نے شہریوں کو اس طرح کے دھوکے بازی کے پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے موقع پر وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button