چوہدری محمد احمد گوندل ضلعی کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ آل ورلڈ گوندل اتحاد ضلع جہلم منتخب

جہلم: آل ورلڈ گوندل اتحاد ضلع جہلم کے چیئرمین چوہدری محمد احمد گوندل کو ضلعی کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ آل ورلڈ گوندل اتحاد ضلع جہلم منتخب کیے جانے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر بھر کی سماجی، رفاحی، فلاحی، کاروباری اور صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں اس اہم منصب پر فائز ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
چوہدری محمد احمد گوندل ایک باوقار، محنتی اور خدمت گزار نوجوان کے طور پر گوندل برادری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ بطور ضلعی کوآرڈینیٹر وہ برادری کے نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے، ان کی رہنمائی کرنے اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں ضلع جہلم میں گوندل برادری کے نوجوان تیزی سے منظم ہو رہے ہیں اور انہیں ایک متفقہ پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے شب و روز کوششیں جاری ہیں۔
چوہدری محمد احمد گوندل کی سادگی، خلوص اور عملی اقدامات نے برادری کے نوجوانوں کو ایک نئی پہچان دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کا منشور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، تعلیمی، فلاحی اور کاروباری منصوبہ بندی، برادری میں اتحاد، یگانگت اور تعاون کو فروغ دینا اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا شامل ہے۔
ان کی اس کامیابی پر ضلع جہلم کی معروف شخصیات، تنظیمی نمائندوں اور نوجوان طبقے کی جانب سے نیک تمناؤں اور کامیابی کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔



