ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران علیزہ ریحان نے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال، صفائی عملے کی فیلڈ میں موجودگی اور جاری صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی عملے کی حاضری بھی چیک کی جبکہ گلیوں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے امور باقاعدگی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے جائیں اور تحصیل کے تمام علاقوں میں صفائی کا بہتر معیار برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔ صفائی عملے کی باقاعدہ حاضری، فیلڈ میں مؤثر کارکردگی اور کوڑا کرکٹ کی بروقت صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button