پنڈدادنخان میں مویشی چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ مویشی برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ مویشی برآمد کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث میں ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک بھینس اور ایک کٹا مالیتی تقریباً 3 لاکھ روپے برآمد کر کے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



