روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر سخت کنٹرول ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر سخت کنٹرول ضروری ہے، پرائس مجسٹریٹس زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

انہوں نے پرائس کنٹرول میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج ہی پرائس کنٹرول کو ممکن بنا سکتا ہے۔

اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع کے ہر علاقے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ چیکنگ ضروری ہے تاکہ کوئی دوکاندار شہریوں سے من مانے ریٹ وصول نہ کر سکے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button