جہلم میں ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل

جہلم میں نو لکھا اڈا کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جہلم میں نو لکھا اڈا کے قریب ایک نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا، جہاں اسے مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
تاحال زخمی شخص کی شناخت اور ٹرین سے ٹکرانے کے واقعے کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔



