جہلم میں نو تعینات سیدہ رملہ علی نے ڈپٹی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جہلم: سیدہ رملہ علی نے بطور ڈپٹی کمشنر جہلم کے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی، ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے تبدیل ہونے کے بعد سیدہ رملہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا تھا جس کا حکومت پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو جہلم سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ان کی جگہ سیدہ رملہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔
سابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ٹرانسفر کے بعد یکم مئی بروز بدھ کو سیدہ رملہ علی نے بطور ڈی سی جہلم چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے ۔



