پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباد، شفاف عمل پر اظہارِ اطمینان

جہلم: پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم نے حالیہ محکمانہ ترقیوں میں اگلے گریڈز میں ترقی پانے والے تمام مرد و خواتین اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر چوہدری راشد محمود گجر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی کے عمل کو شفاف انداز میں مکمل کرنے میں ضلعی افسران، دفتری عملہ اور اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں نے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی، ڈی ای او سیکنڈری محمد شہزاد، ڈپٹی ڈی ای او (ہیڈکوارٹر) ملک صفدر علی، ڈی ای او ایلیمنٹری (مردانہ ونگ) شاہد صدیق چودھری، ڈی ای او ایلیمنٹری (خواتین ونگ) عطیہ حمید، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل دینہ سجیل خان، عاصم کیانی، چودھری محمد شعیب (اے ای او)، ہمایوں یونس، فیصل ہاشمی، سمیہ گل اور دیگر افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
اسی طرح دفتری عملے میں اسامہ مسعود کیانی، چودھری حامد ضیاء، فواد حیدر گوندل، سید وقاص ہاشمی، طیب ارشد، چودھری عنصر جاوید، نزاکت علی، ساجد محمود، سلیمان علی خان اور خلیل الرحمن جبکہ اساتذہ تنظیموں کے نمائندگان منظور حسین نظامی، محمد رفیع راجپوت سمیت دیگر قائدین کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین چودھری وحید حیدر، ملک محمد افضل میر اور چوہدری راشد محمود گجر کی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یونین نے امید ظاہر کی کہ محکمانہ ترقی کے باقی مراحل بھی پالیسی کے مطابق جلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ اساتذہ کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



