جہلم میں دو سال قبل مویشی چوری کرنے والے 2 اشتہاری مجرمان گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کے مقدمے میں سال 2024ء سے مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دونوں اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے، تاہم جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button