پاکستان ریلویز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

جہلم: پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کیے گئے حالیہ اضافے کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہو چکا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے میل ایکسپریس اور دیگر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کا اطلاق نہ صرف فوری سفر پر بلکہ ایڈوانس بکنگ پر بھی کر دیا گیا ہے۔

نئے کرایے اب ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر، پسنجر، شٹل اور سیلونز ٹرینوں پر لاگو ہوں گے، اور مسافروں سے نئے نرخوں کے مطابق کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 18 جون کو بھی پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا تھا، جس پر عوامی سطح پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

حالیہ اضافے کے بعد مسافروں نے ریلویز حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کرایوں میں نرمی کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button