جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، شراب برآمد

جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو شراب سپلائرز ملزمان گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم افضل یعقوب کو گرفتار کر لیا، ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔



