محتسب پنجاب کے حکم پر درخواست گزاروں کو کروڑوں روپے کے زیر التواء واجبات کی ادائیگی

جہلم: دفتر محتسب پنجاب کی بروقت کارروائی سے 118 درخواست گزاروں کو 2 کروڑ 35 لاکھ روپے کے زیر التواء واجبات کی ادائیگی کی گئی جس میں ماہانہ مالی امداد، گرانٹس، تعلیمی وظیفہ جات اور گروپ انشورنس شامل ہیں۔
درخواست گزاروں نے ادائیگی میں تاخیر کی شکایت کی تھی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ 3 درخواست گزاروں کی شکایت پر 103 کنال 11 مرلے سرکاری رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا، جس کی مارکیٹ ویلیو 2 کروڑ روپے ہے۔
شکایت گزاروں نے بروقت انصاف پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



